حکومت کا برآمدی شعبہ کے لیے رعایتی پیکیج کا اعلان

پی ٹی آئی حکومت نے برآمدی شعبہ کے لیے رعایتی پیکیج کا اعلان کردیا۔ پانچ زیرو ریٹڈ سیکٹرز کو بجلی جولائی اور اگست میں بجلی سات اعشاریہ پانچ سینٹ فی یونٹ میں فراہم کی جائے گی گیس کا نرخ چھ اعشاریہ پانچ سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگا۔

وزارت خزانہ نے بلا آخر برآمدی شعبہ کو رعایتی بجلی اور گیس فراہم کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔ پانچ زیرو ریٹیڈ سیکٹرز کو بجلی اور گیس رعایتی نرخوں پر فراہم کرنے کے لیے اسلام آباد میں ہونیوالے اجلاس میں وزارت خزانہ، تجارت اور پاور ڈویژن کے حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں طے پایا کہ برآمدی شعبہ کو جولائی اور اگست کے لیے بجلی کا نرخ سات اعشاریہ پانچ سینٹ فی یونٹ ہوگا جب کہ ستمبر سے بجلی نو سینٹ فی یونٹ میں ملے گی اور گیس کی قیمت چھ اعشاریہ پانچ ایم ایم بی ٹی یو ہوگی۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داود نے ایکسپورٹرز کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا دیرنہ مطالبہ پورا کردیا گیا ہے اب انہیں ملکی برآمدات کو بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔ 

پی ٹی آئی حکومت نے مارچ 2020 میں وزیر اعظم خصوصی ریلیف پیکیج کے تحت ٹیکسٹائل ، لیدر، سرجیکل، اسپورٹس اور کارپٹ انڈسٹری کو بجلی سات اعشاریہ پانچ سینٹ فی یونٹ میں فراہم کرنے کا اعلان کیا جس پر عمل درآمد نہیں کیا جارہا تھا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment