قابض بھارتی فوج کا کشمیر میں جعلی پولیس مقابلہ، ویڈیو وائرل

مقبوضہ کشمیر میں پانتہ چھوک سری نگر میں بھارتی فوج کے جعلی مقابلے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

حریت رہنما عبدالحمید لون نے کہا کہ بھارت کی قابض افواج نے 3 روز پہلے جعلی مقابلے میں دو معصوم کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔ قابض افواج جعلی مقابلوں میں کشمیری نوجوانوں کی نسل کشی کررہی ہے۔

حریت رہنما نے کہا کہ بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں لاشوں کی بے حرمتی کے مناظر عالمی برادری کے لئے چشم کشا ہیں۔ گزشتہ ماہ 11 جعلی مقابلوں میں 43 کشمیری نوجوانوں کو شہید اور 325 کشمیری نوجوانوں کو پیلٹ گن اور بلٹ سے زخمی کا کیا گیا ہے۔

عبدالحمید لون نے مزید کہا کہ جعلی مقابلوں کے دوران 14 رہائشی گھروں اور املاک کو نذر آتش کیا گیا۔ قابض فوج نے 65 نوجوانوں اور کم عمر بچوں کو گرفتار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment