وفاقی کابینہ کی طبی مقاصد کیلیے بھنگ کی کاشت کی منظوری


وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کابینہ کے اجلاس میں 14 نکاتی ایجنڈے کے ساتھ ساتھ ملک میں بارشوں کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

اجلاس سے خطاب کرتےہوئے وزیراعظم نےکہا مشُکل وقت میں کراچی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ وزیراعظم نے راولپنڈی کے نالہ لئی میں سیلاب سے بچاؤ کے بروقت انتظامات کیلئے وزیراعلی پنجا ب کی تعریف کی۔

وفاقی کابینہ نے مری، ہری پور اور ٹھٹھہ میں بھنگ کی طبی اور میڈیکل مقاصد کیلیے بھنگ کی کاشت کی منظوری کے ساتھ وفاقی کابینہ نے بھنگ کے طبی اور صنعتی استعمال کے لیے پہلے لائسنس کی منظوری بھی دے دی۔

اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ پہلا لائسنس وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور پی سی ایس آئی آر کو جاری کیا گیا جو کہ ایک تاریخی فیصلہ ہے جس سے پاکستان کو یو ایس ڈالرز سی بی ڈی مارکیٹ میں جگہ ملے گی۔

کابینہ اجلاس میں اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور اور ملتان میں بلند عمارتوں کی تعمیر پر بھی بریفنگ دی۔ اجلاس میں ملک کے بڑے ائرپورٹس کو آوٹ سورس کرنے کے وقت کا تعین کیا گیا۔

بینکنگ کورٹ تھری کراچی کے جج محمد سعد قریشی کی ڈیپوٹیشن کی مدت میں توسیع اور پاکستان پٹرولیم بورڈ لمیٹڈ کے انتخاب کے لئے ڈائریکٹرز کی نامزدگیوں کی منظوری دیدی گئی۔

 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment