پی ٹی پر پاکستان کا غلط نقشہ نشر کتنے پر انکوائری رپورٹ طلب

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات نے پی ٹی وی پر پاکستان کا غلط نقشہ نشر ہونے کے معاملے کی انکوائری رپورٹ طلب کر لی۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا چئیرمین فیصل جاوید کی صدارت میں اجلاس ہوا۔ قائمہ کمیٹی اجلاس میں میڈیا ورکرز اور صحافیوں کی تنخواہوں کی ادائیگیوں کے معاملے پر سیکرٹری اطلاعات نے بتایا جوادارے ورکرز کو تنخواہیں نہیں دیں گے انہیں اشتہارات نہیں ملیں گے۔

 چئیرمین کمیٹی کا کہنا تھا پاکستان سے متعلق اچھی خبریں دنیا میں پہنچنی چاہئیں۔ یہ ڈیجیٹل دور ہے اور ہمسایہ ملک اس حوالے سے بہت آگے ہیں۔ آئندہ اجلاس میں متعلقہ ٹیکنیکل افراد کمیٹی کو بریفنگ دیں۔

 سرکاری ٹی وی پر پاکستان کا غلط نقشہ براہ راست نشر کرنے کے معاملے پر بحث کرتے ہوئے سینیٹر مصدق ملک نے کہا پی ٹی وی قومی ادارہ ہے ایسی چیزیں نشر کرنا پریشان کن ہے۔ انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا پاکستان کے علاقے کو دشمن ملک میں دکھانا جرم ہے۔ جس پر ایم ڈی پی ٹی وی نے بتایا پی ٹی وی پر غلط نقشہ نشر ہونے کے اگلے دن اس کا نوٹس لیا گیا،دو افراد کو ملازمت سے فارغ کیا گیا اور تین افراد کو وارننگ دی گئی۔

قائمہ کمیٹی نےمعاملے کی انکوائری رپورٹ طلب کر لی،اجلاس میں ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلیکیشنز کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment