میٹرو بس ملازمین کا دھرنا، بس سروس معطل

راولپنڈی : جڑواں شہروں کے درمیان چلنے والی میٹرو بس سروس کے ملازمین نے 3 ماہ سے  تنخواہیں نہ ملنے پر فیض آباد کے مقام پر دھرنا دے کر بس سروس کچھ دیر کے لئے معطل کر دی۔

میٹرو بس سروس کے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج کرتے ہوئے فیض آباد کے مقام پر بس سروس کچھ دیر کے لئے روک دی اور دھرنا دیکر احتجاج کیا ملازمین کا مطالبہ تھا کہ ہمیں 3 ماہ کی تنخواہیں ادا کی جائیں 

میٹرو بس سروس انتظامیہ نے پولیس کے ذریعے دھرنا ختم کروا کر ملازمین کو  مذاکرات کے لئے بلا کر آئندہ احتجاج نہ کرنے کی تحریر لکھوا لی اور آئندہ احتجاج یا ہڑتال کرنے والے ملازمین کو ملازمت سے فارغ کرنے کی دھمکی بھی دے ڈالی۔

 

 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment