کے الیکٹرک صارفین کیلئے بری خبر

کے الیکٹرک صارفین کیلئے بری خبر، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بجلی ٹیرف میں 1 روپے 09 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی۔

ای سی سی اجلاس مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک صارفین کے لیے قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کا اطلاق یکم ستمبر سے ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اضافہ 2016 سے 2019 کے دوران سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیاہے۔ وفاقی حکومت کے الیکٹرک کو 4.7 ارب روپے سبسڈی کی مد میں دے گی۔

ذرائع کے مطابق ای سی سی نے ہوٹل روزویلٹ کیلئے 14 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی منظوری دیدی۔ یہ رقم قرضے، سود اور واجبات کی ادائیگی کیلئے فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment