اسلام آباد پولیس کو ہوائی جہاز پر لیزر لائٹ مارنے والے کی تلاش

اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ سے پہلے طیارے پر نامعلوم افراد نے لیزر لائٹ استمال کی۔ ذرائع کے مطابق قطر ایئرویز کی پرواز کیوآر 632 دوحا سے اسلام آباد آرہی تھی کہ لینڈنگ سے 7ناٹیکل مائلز پہلے طیارے پر پیلے رنگ کی لیزر لائٹ لگی، جس کے بعد کپتان نے اے ٹی سی کو واقع کی رپورٹ کر دی۔ ذرائع کے مطابق لیزر لائٹ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز8 سے لگائی گئی تھی ذرائع نے بتایا کہ ائیر پورٹ حکام نے طیارے پر لیزر لائٹ لگانے کے واقعہ کی شکایت تھانہ روات کو درج کرا دی۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے قطر ایئرویز کی فلائٹ پر لیزت لائٹ لگانے والے کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment