جنرل(ر) سلیم باجوہ کا معاون خصوصی کے عہدے سے سبکدوش ہونے کا فیصلہ

اسلام آباد: لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی اطلاعات کے عہدے سے سبکدوش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) اور چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے وزیر اعظم کے بطور معاون خصوصی برائے اطلاعات کےعہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے، اور ذرائع کا کہنا ہے کہ عاصم سلیم باجوہ اپنا استعفی وزیراعظم کو پیش کریں گے، جب کہ عاصم سلیم باجوہ بطور چیئرمین سی پیک اتھارٹی کام جاری رکھیں گے۔

اس حوالے سے لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ فیصلہ کیا ہے معاون خصوصی اطلاعات کے عہدے سے سبکدوش ہوجاؤں۔ اپنے استعفے کےبارےمیں وزیراعظم سے بات کروں گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین سی پیک اتھارٹی کے عہدے پرکام کرتا رہوں گا، سی پیک منصوبے پرپوری توجہ دینا چاہتا ہوں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment