بابر اعظم نے کون سی شرٹ پہن کر کھیلنے سے انکار کر دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انگلش کاؤنٹی کلب سومرسیٹ سے کہا ہے کہ وہ انگلینڈ میں جاری ٹی 20 بلاسٹ ایونٹ کے دوران کسی بھی شراب بنانے والی کمپنی کے اشتہار والی شرٹ نہیں پہنیں گے۔

منگل کو سومرسیٹ میں شامل ہونے والے بابر کو اس کلب کے لئے پہلے میچ میں شرٹ پہنے ہوئے دیکھا گیا تھا جس کی پشت پر الکحل کمپنی کا لوگو بن ہوا تھا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے رد عمل بھی آیا تھا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے سومرسیٹ کے ساتھ اپنے معاہدے میں یہ واضح کردیا ہے کہ وہ شراب بنانے والی کمپنی کے لوگو والی شرٹ نہیں پہنیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ بابر اعظم کو کاؤنٹی انتظامیہ کی جانب سے یقین دلایا گیا ہے کہ اگلے میچ میں آپ کی شرٹ پر شراب بنانے والی کمپنی کا لوگو نہیں ہو گا۔

بابر نے اپنے پہلے میچ میں سومرسیٹ کے لئے 42 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کو 16 رنز سے فتح دلانے کے لئے شاندار کیچ بھی پکڑا۔

یاد رہے ماضی میں بھی کئی مسلمان کرکٹر شراب کے اشتہار والی شرٹ پہننے سے معزرت کر چکے ہیں جن میں جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ اور عمران طاہر جبکہ انگلینڈ میں معین علی اور عادل راشد شامل ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے کچھ کھلاڑیوں بشمول بابر ، عماد وسیم اور شاہین شاہ آفریدی کو انگلینڈ میں واپس رہنے اور ٹی 20 بلاسٹ ٹورنامنٹ کھیلنے کی اجازت دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment