عمران خان کی عاصم سلیم باجوہ کو بطور معاون خصوصی کام جاری رکھنے کی ہدایت

معاون خصوصی لیفٹنٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے آج وزیر اعظم عمران خان کو اپنا استعفی پیش کیا جو وزیر اعظم نے قبول نہیں کیا۔ 

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ لیفٹنٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے جو ثبوت اور وضاحت پیش کی گئی ہے وہ اس سے مطمئن ہیں لہذا وزیر اعظم نے انہیں بطور معاون خصوصی کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے جمعرات کو نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں اپنا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے سربراہ کے طور پر کام کرتے رہیں گے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment