اسلام آباد:شہبازشریف کے ڈائریکٹر قومی اسمبلی کی گاڑی کو حادثہ

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے ڈائریکٹر قومی اسمبلی کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف کے ڈائریکٹر قومی اسمبلی مہیب علی کی تیز رفتار کار نے 4 موٹر سائیکلوں کو ٹکر مار دی۔ وہ تیز رفتاری سے اعوان صدر روڈ سے جا رہے تھے۔

حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکلوں پر سوار تین نجی ٹی وی چینلز کے تین کیمرا مین زخمی ہوگئے، حادثے میں زخمی ہونے تین موٹر سائیکل سواروں میں ایک کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

ذرائع کے مطابق حادثہ رات کو ایک بجے پیش آیا۔ حادثے کے بعد ریسکیو 1122 اور پولیس موقع پر تاخیر سے پہنچی جس کے بعد زخمیوں کو پمز منتعقل کیا گیا۔

زخمیوں میں شہروز کیمرا مین کیپٹل ٹی وی، محسن کیمرا مین نیوز ون سٹوڈیو اور جاوید کیمرا مین نیوز ون شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment