رحمان ملک کی امریکی خاتون کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

امریکی خاتون سینتھیا رچی کی سینیٹر رحمان ملک کیخلاف درخواست کے معاملے پر رحمان ملک نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔

رحمان ملک نے سینئر وکیل لطیف کھوسہ کے توسط سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی جس میں انہوں نے استدعا کی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا یکم ستمبر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ 

درخواست میں استدعا کی اسلام آباد ہائیکورٹ نے موقف پیش کرنے کا موقع نہیں دیا۔ سینتھیا رچی کے الزامات من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کا کیس بینچ نمبر 2 سے 1 میں منتقل کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ درخواست میں سینتھیا رچی، جسٹس آف پیس کو فریق بنایا گیا ہے، ایس پی کمپلنیٹ اور ایس ایچ او سیکریٹریٹ کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment