اسلام آباد:ضلعی انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف آپریشن

اسلام آباد : ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکٹر آئی ٹین میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق آئی ٹین سیکٹر میں غیر قانونی طور پر قائم ٹھیلے ختم کر دیئے گئے۔ آپریشن میں میونسپل کارپوریشن اور ٹریفک پولیس کا عملہ بھی موجود ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ غیر قانونی طور پر قائم تجاوزات کرنے والوں کو پہلے بھی نوٹس بھیجے گئے۔ غیر قانونی تجاوزات کرنے والوں کا سامان کار سرکار ضبط کر لیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی تجاوزات کے باعث شہریوں کی کئی شکایات تھی، وفاقی دارالحکومت  میں کسی بھی قسم کی غیر قانونی تجاوزات یا تعمیرات ہوئی کاروائی کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment