ایس ای سی پی کے جوائنٹ ڈائریکٹر مبینہ طور پر اغواء

سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ے جوائنٹ ڈائریکٹر  ساجد گوندل کو مبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق ہائی پروفائل شخصیت کے کاروبار سے متعلق کسی صحافی سے رابطے کے شبہے میں ‘نامعلوم افراد’ نے اغوا کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ‏مبینہ طور پر ہائی پروفائل شخصیت کے بزنس سے متعلق اطلاعات صحافی کو دینے کے شبہے میں ساجد گوندل کو کل شام ساڑھے سات بجے اغوا کر کے ان کی گاڑی اسلام آباد میں محکمہ زراعت کے قومی تحقیقاتی مرکز کے سامنے چھوڑ دی گئی۔

واضح رہے کہ ساجد گوندل ڈان ٹی وی کے سابق رپورٹر ہیں جنہوں نے صحافت چھوڑ کر ایس ای سی پی میں چند برس قبل ملازمت اختیار کی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment