10 غیر قانونی میڈیکل کالجز کی رجسٹریشن منسوخ

پی ایم ڈی سی کی جانب سے ملک کے 10 میڈیکل کالجز کی رجسٹریشن منسوخ کر کے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق ان میڈیکل کالجوں کے انسپیکشن تک ان کالجوں کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔ ان تمام کالجوں کو پاکستان میڈیکل کمیشن نے رجسٹریشن دی تھی اور اسلام ہائی کورٹ نے کالعدم قراردیا۔ 

سندھ میں غیرقانونی اور رجسٹریشن منسوخی والے میڈیکل کالجوں کی تفصیلات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ غیرقانونی اور رجسٹریشن منسوخی والے کالجز میں کراچی ڈاؤڈینٹل کالج، فضائیہ روتھ فاؤ میڈیکل کالج، محمد میڈیکل کالج میرپورخاص اور خیرپور میڈیکل کالج شامل ہیں۔

اسی طرح ایبٹ آباد انٹرنیشنل میڈیکل کالج، سوات میڈیکل کالج، شفا کالج آف ڈینٹسٹری تعمیر ملت اسلام آباد، عزا نائید ڈینٹل کالج لاہور، واتم میڈیکل کالج راولپنڈی اور راول انسٹیٹوٹ آف ہیلتھ سائسنز ڈینٹل سیکشن کی رجسٹریشن منسوخ کر دی گئی ہے۔

رجسٹریشن منسوخ کیے گئے میڈیکل کالجوں کو آئندہ سال کے لیے داخلہ دینے سے بھی روک دیا گیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment