کوئٹہ:سریاب روڈ پر دھماکہ، 4 افراد زخمی

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے سریاب روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے سریاب روڈ پر موٹرسائیکل پر نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔

دھماکے کے بعد موٹرسائیکل میں آگ لگ گئی، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں اور امدای کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

دھماکے کے بعد سیکورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور دھماکے کی نوعیت جاننے کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق دھماکا ریمورٹ کنٹرول تھا، اور بم ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ اے این ایف کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment