خوشاب میں سیلابی صورتحال کے بعد پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری

پنجاب کے ضلع خوشاب کے 10 دیہات میں سیلابی صورتحال کے بعد پاک فوج امدادی کارروائیوں کے لیے پہنچ گئی۔

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک فوج کے جوان ریلیف کے کاموں کے لیے خوشاب پہنچ گئے۔

پاک فوج لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے مقامی انتظامیہ سے تعاون کرے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حالیہ تیز بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال سے خوشاب کے 10دیہات شدید متاثر ہوئے۔ منگلا کور کے جوان نقصانات کا اندازہ لگانے اور متاثرہ دیہات میں ریلیف کے اقدامات میں مصروف ہیں۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ پاک فوج کے جوان سیلاب سے متاثرہ دیہات جبی، ڈھوکڑی، بھولا، خالق آباد میں ریلیف سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ اس کے علاوہ وحیر، ہڈالی میں بھی ریلیف کے کام جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment