کوئٹہ: ٹریفک سارجنٹ قتل کیس میں مجیداچکزئی باعزت بری

کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں عدالت نے ٹریفک سارجنٹ قتل کیس میں سابق رکن صوبائی(ایم پی اے) اسمبلی مجید خان اچکزئی کو باعزت بری کردیا۔

کوئٹہ کی ماڈل کورٹ میں جج دوست محمد مندوخیل نے ٹریفک سارجنٹ قتل کیس کی سماعت کی جس میں ملزم سابق رکن صوبائی اسمبلی(ایم پی اے) مجید خان اچکزئی عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے دوران سماعت مجید خان اچکزئی کو ٹریفک سارجنٹ قتل کیس سے عدم ثبوت کی بنا پر باعزت بری کر دیا۔

یاد رہے کہ 2017 میں کوئٹہ کے زرغون روڈ، جی پی او چوک پر ٹریفک سارجنٹ سب انسپکٹر حاجی عطااللہ اپنے فرائض انجام دے رہا تھے کہ پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی مجید خان اچکزئی کی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہو گئے تھے۔

حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کےمطابق گاڑی پشتونخوا میپ کے سابق رکن بلوچستان اسمبلی(ایم پی اے) مجید خان اچکزئی کی ہے جو کہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے رشتہ دار بھی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment