لاپتہ جوائنٹ ڈائریکٹر ساجد گوندل کا مقدمہ درج، تحقیقات شروع

اسلام آباد: ساجد گوندل جوائنٹ ڈائریکٹر ایس ای سی پی کے مبینہ طور پر لاپتہ ہونے کے بعد تھانہ شہزاد ٹاون میں سرزد وقوعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کے احکامات کی روشنی 

 میں ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید کی سربراہی میں دو سپیشل انوسٹی کیشن ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

ترجمان کے مطابق ایس پی انویسٹی گیشن ملک نعیم اقبال اور ایس پی رورل زون فاروق امجد بٹر کی نگرانی میں سپیشل انوسٹی کیشن ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ آئی جی اسلام آباد نے ہدایات جاری کیں کہ تشکیل دی گئی ٹیمیں سرزد وقوعہ کے معاملے کی ہر پہلو پر تحقیقات کریں گئے۔ مغوی کی بازیابی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں، مغوی کو جلد سے جلد بازیاب کرا جائے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment