جیکب آباد: پولیس کا ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلہ، ایک اے ایس آئی شہید

جیکب آباد میں ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلے میں سندھ پولیس کے ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) شہید ہو گئے۔

ایس ایس پی جیکب آباد کے مطابق تحصیل ٹھل میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلے کے دوران ایک اے ایس آئی شہید ہو گئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں اے ایس آئی عبدالرزاق گولو شہید ہو گئے۔ مقابلے کے دوران ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کو پکڑنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری کو طلب کر کے علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment