اسلام آباد: شہری کے ساتھ بد تمیزی، پولیس کانسٹیبل نوکری سی برخاست

اسلام اباد : چڑیا گھر چوک پر پولیس کانسٹیبل کا شہری کے ساتھ نامناسب گفتگو کا معاملہ سامنے آنے پر آئی جی اسلام آباد پولیس نے نوٹس لے لیا۔

ذرائع کے مطابق محمد عثمان نامی شہری نے سوشل میڈیا پر شکایت درج کرائی کہ وہ اور اسکی فیملی سیر و تفریح کی غرض سے دامن کوہ جارہے تھے کہ چڑھا گھر ناکہ ڈیوٹی پر مامور شاہد لطیف نامی پولیس کانسٹیبل کا رویہ نہایت ہی توہین آمیز تھا۔ 

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے واقعی کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی زون عمر خان کو تمام معاملے کی  انکوائری کرنے کی ہدایت کی۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایس پی سٹی نے انکوئری عمل لاتے ہوئے شاہد لطیف نامی کانسٹیبل کو قصور وار ٹھرایا، جس کے بعد قصور وار کانسٹیبل کو نوکری سے برخاست کردیا گیا ہے۔

آئی جی اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں کے ساتھ کسی صورت بھی توہین آمیز رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا، اسلام آباد پولیس بلاتفریق قانونی کارروائی پر یقین رکھتی ہے، محکمہ پولیس کے اندر باقاعدہ احتساب کا عمل جاری ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment