معروف بلوچ سماجی کارکن اور صحافی شاہینہ شاہین قتل

بلوچستان میں گوادر کی معروف آرٹسٹ، سماجی کارکن اور صحافی شاہینہ شاہین کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

ذرائع کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ تربت شہر میں پیش آیا، سماجی کارکن شاہینہ شاہین کو ان کے کوارٹر میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ شاہینہ شاہین کو سینے میں دو گولیاں ماری گئیں جس کے باعث وہ جائے وقوعہ پر ہی دم توڑ گئیں۔

ذرائع کے مطابق تربت کی صحافی اور سماجی کارکن شاہینہ شاہین کی لاش نامعلوم افراد اسپتال چھوڑ کر فرار ہوگئے، وہ بلوچی میگزین کی ایڈیٹر بھی تھیں۔

ذرائع کے مطابق مقتولہ شاہینہ شاہین کو دھمکیاں دی جارہی تھیں، تاہم انکو یہ دھمکیاں کس نے دی تھیں یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے جبکہ اس حوالے سے اہلخانہ کی جانب سے فوری طور پر کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ شاہینہ شاہین کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کرنے کے بعد جائے وقوعہ کو پولیس نے گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment