ایل او سی پر بھارتی فوج کی سیز فائر کی خلاف ورزی

لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی جانب سے ایک بار پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کے بعد پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر لہ گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان نے بھارتی سینئر سفارتکار کو سیز فائر کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔بھارتی افواج نے 5 ستمبر کو ایل او سی کے رکھ چکری سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ بھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک شہری شدید زخمی ہوا۔

رواں برس بھارتی افواج 2 ہزار 158 بار سیز فائر کی خلاف ورزیاں کر چکی ہیں اور بھارتی افواج کی فائرنگ سے 17 شہری شہید اور 168 زخمی ہوئے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment