سات ستمبر یوم فضائیہ، فضائی پاسبانوں کو قوم کا سلام

جنگ ستمبر میں ارض وطن پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے والے پاک فضائیہ کے جانبازوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آج ملک بھر میں یوم فضائیہ منایا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں

15 ستمبر سے تمام تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ

پاکستان میں کرونا کیسز میں کمی کے بعد حکام نے پیر کوتعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ تعلیم کے حکام کے مطابق ملک بھر میں 15 ستمبر سے تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھلیں گے۔ رواں سال مارچ میں حکومت نے اس وقت تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا جب پاکستان میں کرونا کیسز میں اضافہ شروع ہوا۔ تعلیمی ادارے بند کرنے کا مقصد کرونا وائرس کے کیسز کو بڑھنے سے روکنا تھا۔

مزید پڑھیں

سنتھیا ڈی رچی کو ملک بدر کرنے سے روک دیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ کوآئندہ سماعت تک سنتھیا رچی کو ملک بدر کرنے سے روک دیا۔
چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے امریکی شہری سنتھیا ڈی رچی کی وزارت داخلہ کے احکامات کیخلاف درخواست کی سماعت کی۔ سنتھیا رچی کے وکیل نے موقف اپنایاکہ ویزامیں توسیع نہ کیے جانے کی وجوہات بیان نہیں کی گئیں۔

مزید پڑھیں

احتساب عدالت اسلام آباد:نیب کا ایل این جی کیس میں ضمنی ریفرنس دائر

احتساب عدالت اسلام آباد میں نیب نے ایل این جی کیس کا ضمنی ریفرنس دائر کردیا، عدالت نے نامزد ملزمان کو آئندہ سماعت کیلئے نوٹسز جاری کر دیے۔
جج اعظم خان نے ایل این جی ریفرنس کی سماعت کی۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی عدالت میں پیش ہوئے ۔ نیب پراسیکیوٹر نے ضمنی ریفرنس دائرکرنے کا بتاتے ہوئے موقف اپنایا کہ ضمنی ریفرنس کی کاپیاں حاصل کی جا سکتی ہیں تاہم غیرحاضرملزمان کا کیا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں

آزاد کشمیر: باراتیوں سے بھری کوچ الٹ گئی، ایک جاں بحق کئی زخمی

ریسکیو ذرائع کے مطابق پلندری کے نواحی قصبے میں شادی کی شادمانیاں ماتم میں بدل گئیں۔ باراتیوں سے بَھری کوچ المناک حادثے کا شکار ہو گئی۔ پلندری کے رہائشی محمد خان کے گھر سے نمب گوارہ بارات جا رہی تھی کہ راستے میں موڑ کاٹتے ہوئے کوچ حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں گوراہ دھیریاں سے تعلق رکھنے والے محمد نواز عرف گڈو پلندری ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، جبکہ خواتین و بچوں سمیت درجنوں افراد شدید زخمی ہو گئے-

مزید پڑھیں