احتساب عدالت اسلام آباد:نیب کا ایل این جی کیس میں ضمنی ریفرنس دائر

احتساب عدالت اسلام آباد میں نیب نے ایل این جی کیس کا ضمنی ریفرنس دائر کردیا، عدالت نے نامزد ملزمان کو آئندہ سماعت کیلئے نوٹسز جاری کر دیے۔

جج اعظم خان نے ایل این جی ریفرنس کی سماعت کی۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی عدالت میں پیش ہوئے ۔ نیب پراسیکیوٹر نے ضمنی ریفرنس دائرکرتے  ہوئے موقف اپنایا کہ ضمنی ریفرنس کی کاپیاں حاصل کی جا سکتی ہیں تاہم غیرحاضرملزمان کا کیا جاسکتا ہے۔ 

دوران سماعت جج اعظم خان نے غیرحاضرملزمان کو نوٹسز جاری کرنے کے ریمارکس دیے۔ عدالت نے نئے 5 ملزمان کونوٹسزجاری کرتے ہوئے سماعت 22 ستمبرتک ملتوی کردی۔

میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نوکریاں ڈھونڈنے والے ملک کی خدمت نہیں کرسکتے۔ نیب کی تحقیقات سب جانتے ہیں نوازشریف کی تین سرجریاں ابھی باقی ہیں۔وطن واپسی کا حتمی فیصلہ نوازشریف خود کرینگے۔

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ صاف شفاف الیکشن کے بغیرملک ترقی کی راہ پرگامزن نہیں ہوسکتا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment