آزاد کشمیر: باراتیوں سے بھری کوچ الٹ گئی، ایک جاں بحق کئی زخمی

آزاد کشمیر کے علاقہ پلندری میں باراتیوں سے بھری کوچ الٹ گئی۔ایک شحص جانبحق جبکہ بچوں سمیت درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق پلندری کے نواحی قصبے میں شادی کی شادمانیاں ماتم میں بدل گئیں۔ باراتیوں سے بَھری کوچ المناک حادثے کا شکار ہو گئی۔ پلندری کے رہائشی محمد خان کے گھر سے نمب گوارہ بارات جا رہی تھی کہ راستے میں موڑ کاٹتے ہوئے کوچ حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں گوراہ دھیریاں سے تعلق رکھنے والے محمد نواز عرف گڈو پلندری ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، جبکہ خواتین و بچوں سمیت درجنوں افراد شدید زخمی ہو گئے-

ریسکیو ذرائع کے مطابق بدقسمت گاڑی میں ستر کے لگ بھگ افراد سوار تھے- حادثے کے بعد مقامی لوگوں نے ریسکیوں کاروائیوں میں حصہ لیتے ہوئے تمام زخمیوں کو ڈسٹرکِٹ ہسپتال پہنچایا جبکہ سینکڑوں لوگ خون کا عطیہ کرنے پہنچ گئے ۔

ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ ایک بچی سمیت متعدد افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment