سنتھیا ڈی رچی کو ملک بدر کرنے سے روک دیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ کوآئندہ سماعت تک سنتھیا رچی کو ملک بدرکرنے سے روک دیا۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے امریکی شہری سنتھیا ڈی رچی کی وزارت داخلہ کے احکامات کیخلاف درخواست کی سماعت کی۔ سنتھیا رچی کے وکیل نے موقف اپنایاکہ ویزامیں توسیع نہ کیے جانے کی وجوہات بیان نہیں کی گئیں۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریماکس دیے کہ روزانہ بہت سے شہریوں کے ویزے مسترد کیے جاتے ہیں، 

وجوہات بیان کرنے اورقانون کی ضرورت نہیں ہوتی۔

عدالتی استفسار پر وکیل نے بتایا کہ دو درخواستیں ایف آئی اے میں زیر التوا ہیں عدالت نے آئندہ سماعت سے پہلے سنتھیا رچی کو بیان حلفی میں تمام شکایات درج کرکے جمع کرنے کا حکم دیتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment