ایس ای سی پی کے لاپتہ افسر ساجد گوندل بازیاب

سکیورٹیز ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے جوائنٹ ڈائریکٹر ساجد گوندل چھ دن لاپتہ رہنے کے بعد بازیاب ہو گئے ہیں۔ ساجد گوندل نے خود اپنی بازیابی کی تصدیق ایک ٹویٹ کے ذریعے کی۔

مزید پڑھیں

انعام غنی نئے آئی جی پنجاب تعینات

وفاقی حکومت نے ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب  انعام غنی کو نیا آئی جی پنجاب تعینات کردیا۔
ملک کے سب سے زیادہ آبادی والے صوبے میں موجودہ وفاقی حکومت بننے کے بعد انعام غنی چھٹے انسپکٹر جنرل پولیس ہیں۔

مزید پڑھیں

حکومت نے آئی جی پنجاب کو عہدے سے ہٹا دیا

حکومت نے آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کو اپنے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔
شعیب دستگیر پنجاب کے پانچویں آئی جی ہیں جنہیں تحریک انصاف کی حکومت نے گزشتہ دو سال کے دوران تبدیل کیا ہے۔

مزید پڑھیں

فیصل آباد:مبینہ پولیس مقابلہ، قتل کے 4 ملزمان ہلاک

فیصل آباد کے علاقے تھانہ صدر کے علاقے بائی پاس کے مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں زیادتی اور قتل میں ملوث چار ملزمان ہلاک ہو گئے، ان ملزمان کو دو روز قبل گرفتار کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں

اسلامی ملک سوڈان نے ریاست سے مذہب کو الگ کر دیا

پچھلے ہفتے سوڈان کے وزیر اعظم عبداللہ حمدوک نے اپوزیشن میں شامل سوڈان ریولوشنری فرنٹ اور سوڈان پیپلز لبریشن موومنٹ شمال کے سربراہوں کے ساتھ معاہدہ کیا، جس کے فیصلہ کیا گیا کہ ملک کو سیکولر نظام کے تحت چلایا جائے گا۔ امن معاہدے پر دستخط کرنے والوں میں جنوبی سوڈان کے صدر سلوا کیر بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں

کے الیکٹرک کے سربراہ کی نوکری خطرے میں پڑ گئی

حکومت نے کراچی الیکٹرک کے ون ونڈو آپریشن کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، حالیہ بارشوں کے بعد بلاتعطل بجلی کی فراہمی اور رکاوٹوں کو دور کرنے میں اپنی مبینہ نااہلی پر اعلی قیادت کو ہٹانے کا کہا ہے

مزید پڑھیں

خیبرپختونخوا: سنگ مرمر کی کان میں بھاری تودہ گرنے سے 11 جاں بحق، پانچ زخمی

ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ضلع مہمند کی تحصیل صافی میں زیارت غر پہاڑ پر واقع سنگ مرمر کی کان پر کام کرنے والے مقامی مزدوروں پر بھاری پتھر گرنے سے پیش آیا۔
ریسکیو 1122 نے بتایا کہ گیارہ لاشوں اور پانچ زخمیوں کو ملبے کے نیچے سے نکال کر گلنائی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید پڑھیں