ایس ای سی پی کے لاپتہ افسر ساجد گوندل بازیاب

سکیورٹیز ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے جوائنٹ ڈائریکٹر ساجد گوندل چھ دن لاپتہ رہنے کے بعد بازیاب ہو گئے ہیں۔ ساجد گوندل نے خود اپنی بازیابی کی تصدیق ایک ٹویٹ کے ذریعے کی۔

اس سے قبل ساجد گوندل کے اہل خانہ نے وزیر اعظم ہاؤس کے باہر احتجاج کیا اور ان کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا۔

وزیر اعظم عمران خان کی لاپتہ ساجد گوندل کی بازیابی کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دیے جانے کے چند گھنٹوں کے اندر ہی ساجد گوندل بازیاب ہو گئے۔

ساجد گوندل کی اہلیہ سجیلہ ساجد کے مطابق ساجد گوندل ابھی اپنے رشتے داروں کے ہمراہ اپنے آبائی علاقے سرگودھا کے لیے روانہ ہو چکے ہیں اور کچھ دیر بعد وہ سب بھی سرگودھا کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔

یاد رہے گزشتہ ہفتے سکیورٹیز ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے جوائنٹ ڈائریکٹر اور سابق صحافی ساجد گوندل کو نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر اغواء کر لیا تھا جس کے بعد ان کی بازیابی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک درخواست بھی زیر سماعت تھی جس میں عدالت نے متعلقہ حکام کو پیر کو لاپتہ ساجد گوندل کی بازیابی کے لیے دس دن کی مہلت بھی دی تھی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment