حکومت نے آئی جی پنجاب کو عہدے سے ہٹا دیا

حکومت نے آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کو اپنے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

شعیب دستگیر پنجاب کے پانچویں آئی جی ہیں جنہیں تحریک انصاف کی حکومت نے گزشتہ دو سال کے دوران تبدیل کیا ہے۔

گزشتہ کئی روز سے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر اور نئے تعینات ہونے والے سی سی پی او عمر شیخ کے درمیان اختلافات کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے آئی جی پنجاب نے ملاقات کی تھی۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ آئی جی یا سی سی پی او کا کوئی بیان میری نظر سے نہیں گزرا البتہ جو بھی معاملات ہیں وہ آج حل ہوجائیں گے۔

 

یہ ابھی ابتدائی خبر ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment