فیصل آباد:مبینہ پولیس مقابلہ، قتل کے 4 ملزمان ہلاک

فیصل آباد: تھانہ صدر کے علاقے بائی پاس کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں چار ملزمان ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد تھانہ صدر کے علاقے بائی پاس کے مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں زیادتی اور قتل میں ملوث چار ملزمان ہلاک ہو گئے، ان ملزمان کو دو روز قبل گرفتار کیا گیا تھا۔ 

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان نے یکم ستمبر کو چودہ سالہ بچے زین کو زیادتی کے بعد قتل کیا اور لاش کو جلا دیا تھا۔

سی پی او کا کہنا تھا کہ پولیس ملزمان سجاد اور اللہ دتہ کو ہتھیاروں کی برآمدگی کے لئے لیکر جارہی تھی کہ بائی پاس کے قریب 8 سے زائد مسلح افراد نے گرفتار ملزمان کو پولیس کی حراست سے چھڑوانے کےلئے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔

پولیس کے مطابق اس دوران دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 4 ملزمان ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں دو حملہ آور اور دو گرفتار ملزمان شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے حملہ آور ملزمان بھی ڈکیتی چوری اور دیگر سنگین جرائم کے مقدمات میں ملوث تھے اور پولیس کو مطلوب تھے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment