تحریک انصاف کی حکومت نے دو سال میں پنجاب پولیس کے کتنے سربراہ بدلے؟

پنجاب میں جب 2018 میں تحریک انصاف کی حکومت آئی تھی تو اس وقت صوبے میں پولیس کے سربراہ سید کلیم امام تھے۔

مزید پڑھیں

پاک فوج نے بھارتی جاسوس کواڈ کوپٹر گرا دیا

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بدھ کے روز لائن آف کنٹرول کے ساتھ چکوٹھی سیکٹر میں ایک اور بھارتی جاسوس کواڈکوپٹر کو مار گرایا ہے۔
پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی جاسوس کواڈکوپٹر نے ایل او سی سے پاکستان کی 500 میٹر حدود میں گھس آیا تھا جس کے بعد پاک فوج نے بھارتی کواڈکوپٹر کو گولی مار کر گرا دیا۔

مزید پڑھیں

پشاور میں فائرنگ سے ایک خواجہ سرا قتل، ایک زخمی

پشاور کے علاقہ پلوسی میں دو خواجہ سراؤں پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، فائرنگ کے نتیجے میں ایک خواجہ سراء جانبحق دوسرا زخمی ہو گیا۔
ٹرانس جنڈر ایسو سی ایشن صدر فرزانہ کے مطابق جاں بحق خواجہ سراء کا نام گل پانڑہ تھا اور زخمی خواجہ سراء چاہت کو خیبر ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید پڑھیں

آلو مٹر کے بجائے بھنگ کاشت کریں گے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آلو مٹر بیچ کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن نہیں کرسکتے ترقی یافتہ ممالک بائیو اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اپنا رہے اسی سوچ کو مدنظر رکھتے ہوئے بھنگ کی کاشت کی اجازت لی۔

مزید پڑھیں

توشہ خانہ کیس: آصف زرداری پر فردِ جرم عائد، نوازشریف اشتہاری قرار

عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی پرفرد جرم عائد کر دی جبکہ عدالت نے نوازشریف کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے میگا منی لانڈرنگ اورپارک لین ضمنی ریفرنس میں فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی موخر کردی۔

مزید پڑھیں

وزیر خارجہ روس کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ

وزیر خارجہ ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیر خارجہ کو دورہ ماسکو اور شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کی دعوت ان کے روسی ہم منصب سرگئ لیوروف نے دی۔

مزید پڑھیں

افغانستان کے نائب صدر پر خود کش حملہ

افغان نائب صدر امر اللہ صالح محفوظ ہیں اور انہیں نقصان پہنچانے کی دہشت گردانہ کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

وفاقی کابینہ کا اجلاس، وزرا پنجاب میں بیڈ گورننس پر پھٹ پڑے

کابینہ اجلاس میں آئی جی پنجاب کا تبادلہ اور گڈ گورننس پر بحث ہوئی جس میں تبدیل کیے گئے آئی جی پنجاب شعیب دستگیر معاملے پر وزیراعظم کے سامنے بول پڑے۔ اجلاس میں آئی جی کی تبدیلی پر وزراء نے اپنے اپنے خدشات ظاہر کیے۔
جس پر وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اجلاس میں شعیب دستگیر کی ن لیگ کیلیے ہمدردی کا بھی ذکر کیا۔

مزید پڑھیں

ایف اے ٹی ایف بارے قانون سازی حکومت کے لیے نیا دردِ سر

ایف اے ٹی ایف بارے قانون سازی کے لیے حکومت نے اپوزیشن کے سینئر رہنماؤں سے رابطے شروع کر دیئے ہیں۔ اینٹی منی لانڈرنگ سمیت دیگر اہم قانون سازی کے لئے حکومت کو حزب اختلاف کی ضرورت ہے۔ قومی اسمبلی میں کثرت رائے سے بل منظور کروانے کے باوجود حکومت سینیٹ میں قانون سازی کرانے میں ناکام رہی ہے۔

مزید پڑھیں