آلو مٹر کے بجائے بھنگ کاشت کریں گے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آلو مٹر بیچ کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن نہیں کرسکتے ترقی یافتہ ممالک بائیو اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اپنا رہے اسی سوچ کو مدنظر رکھتے ہوئے بھنگ کی کاشت کی اجازت لی۔

اسلام آباد چیمبر اینڈ کامرس میں ہلال فوڈ سرٹیفکشن کے حوالے سے سیمینار ہوا جس میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے شرکت کی۔

وفاقی وزیر نےخطاب میں کہا کہ چین ملائیشیا اور سنگاپور نے ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کو اپنا کر ترقی کی ہے ہمیں بھی گوشت سمیت دیگراشیاء کے معیار کو بڑھانا ہے۔روایتی بزنس کو ترک کرنا ہوگا آلومٹر بیچ ترقی نہیں ہوسکتی ٹیکنالوجی کو اپنانا ہوگا ۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ صوبوں میں گزشتہ دس سالوں میں اربوں روپے خرچ کیے گئے تاہم بہتری نہیں لائی جاسکی۔ صوبائی حکومتوں نے لیڈنگ رول ادا نہیں کیا۔ وفاق مدد کیلئے تیارہے اب ھم اپنے فارمز بنائیں گے ۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سی ڈی اے کے ساتھ ملکراسلام آباد کوپہلا الیکٹرک وہیکل والا شہر بنائینگے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment