افغانستان کے نائب صدر پر خود کش حملہ

افغان میڈیا کے مطابق افغان نائب صدر امر اللہ صالح پر خود کش حملہ ہوا ہے جس میں وہ محفوظ رہے ہیں۔

ترجمان رضوان مراد کے مطابق ہے افغان نائب صدر امر اللہ صالح محفوظ ہیں اور انہیں نقصان پہنچانے کی دہشت گردانہ کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

امر اللہ صالح کے قریبی ذرائع نے نام بتانے کی شرط پر بتایا کہ خود کش بمبار نے امر اللہ صالح کی گاڑیوں کے کانوائے کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ آج صبح گھر سے اپنے دفتر کی جانب روانہ ہوئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق خودکش حملے کی جگہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور نقصانات کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔

افغان میڈیا طلوع نیوز کے مطابق صبح 7 بجکر 30 منٹ کے قریب یہ دھماکہ کابل شہر کے علاقے تیمانی میں ہوا اور دھماکہ میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تاحال اطلاع نہیں ملی۔

خیال رہے کہ یہ خود کش حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب قطر کے شہر دوحہ میں افغان حکومت اور افغان طالبان کے درمیان قیدیوں کی رہائی کے بعد امن مذاکرات کا ایک اہم دور شروع ہونے جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment