وزیر خارجہ روس کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پر ماسکو کے لیے روانہ ہو گئے۔

وزیر خارجہ ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیر خارجہ کو دورہ ماسکو اور شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کی دعوت ان کے روسی ہم منصب سرگئ لیوروف نے دی۔

وزرائے خارجہ کونسل، کونسل برائے سربراہان حکومت و کونسل برائے سربراہان مملکت کے بعد شنگھائی تعاون تنظیم کا سب سے بڑا فورم ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں اہم علاقائی و عالمی امور زیر بحث آئیں گے۔ اجلاس کے بعد ایک متفقہ مشترکہ اعلامیہ کا اجراء بھی متوقع ہے۔

وزیر خارجہ، شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کانفرنس کی سائیڈلائن پر مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment