پشاور میں فائرنگ سے ایک خواجہ سرا قتل، ایک زخمی

پشاور: پشاور کے علاقہ پلوسی میں دو خواجہ سراؤں پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، فائرنگ کے نتیجے میں ایک خواجہ سراء جاں بحق اور  دوسرا زخمی ہو گیا۔

ٹرانس جنڈر ایسو سی ایشن صدر فرزانہ کے مطابق جاں بحق خواجہ سراء کا نام گل پانڑہ تھا اور زخمی خواجہ سراء چاہت کو خیبر ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

فرزانہ نے بتایا کہ خواجہ سرا برادری پلوسی میں پروگرام سے واپس آ رہے تھے کہ راستے میں نقاب پوش ملزمان نے خواجہ سراؤں پر فائرنگ کر دی۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے خواجہ سراء کو 6 گولیاں لگیں جس کی وجہ سے وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ جاں بحق ہونے والے خواجہ سراء گل پانڑہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے کے ایم سی منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment