بی آر ٹی سروس عارضی طور پر معطل

پشاور میں حال ہی میں شروع ہونے والی بی آر ٹی سروس کی بسوں میں آگ لگنے کے واقعات بڑھنے کے بعد آج سے بس سروس عارضی طور پر معطل کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں

سگی بیٹیوں سے زیادتی کرنے والے باپ کی درخواست ضمانت مسترد

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے دو بیٹیوں سے ساتھ زیادتی کرنے والے درندہ صفت باپ جہانزیب کی درخواست ضمانت پر سماعت کی ۔ عدالت کو بتایا گیا کہ مقدمہ کی مدعیہ اور ملزم کے مابین صلح نامہ ہو گیا ہے ۔بیٹیوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے باپ کے خلاف متاثرہ بچیوں کی ماں کی مدعیت میں تھانہ کورال میں مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔ ایف آئی آر کے مطابق 15 سالہ عظمی اور 17 سالہ صفیہ کو ان کا حقیقی باپ زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔

مزید پڑھیں

پاکستان ریلوے کے لیے 6 ارب روپے کی گرانٹ جاری کرنے کی منظوری

مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں وزارت ریلوے کے لیے 6 ارب روپے کی گرانٹ منظور کرلی گئی جسے واجبات اور ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن پر خرچ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد میں مذہبی مارچ، انتظامیہ کی تیاریاں شروع

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ نے عظمت اہل بیت اور صحابہ مارچ کے حوالے سے انتظامیہ نے ڈی چوک کو کینٹینرز لگا کر سیل کر دیا ہے جبکہ دیگر داخلی راستوں پر بھی کنٹینر پہنچا دئے گئے ہیں۔ عظمت اہل بیت اور صحابہ مارچ کل ہونا ہے مارچ میلوڈی چوک سے ڈی چوک تک کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں

قیامت گزر گئی بس جہنم میں پہنچنا باقی ہے

افسوس صد افسوس اسکول میں ریپ، دفتر میں ریپ، مدرسے میں ریپ، گلیوں میں ریپ، ستر سالہ سے ریپ، سات سالہ سے ریپ، زندہ سے ریپ، قبروں سے نکال کے میتوں سے ریپ، مساجد کے حجروں میں بچوں سے ریپ، رات کو ریپ، دن دیہاڑے ریپ، خواجہ سراہوں سے ریپ، دو بچوں کی ماں سے ریپ۔
سوچو پوری زندگی وہ بیٹا بیٹی کس اذیت سے گزریں گے؟ وہ ماں کس اذیت سے گزرے گی؟

مزید پڑھیں

مذہبی جلوس پر حملہ کرنے والے ملزم کی ضمانت مسترد

سپریم کورٹ نے مذہبی جماعت کے جلوس پر حملہ کرنے کے الزام میں نامزد ملزم جوہر حسین کی گواہوں کے بیان قلمبند نہ ہونے کی بنیاد پر ضمانت مسترد کر دی۔

مزید پڑھیں

نواز شریف کے دور حکومت میں غربت کم، حکومت کا اعتراف

قومی اسمبلی میں وزارت منصوبہ بندی نے تحریری جواب میں نواز شریف کے حالیہ دور حکومت میں غربت کی شرح کم ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ سال 2016 میں غربت کی شرح میں نمایاں کمی ہوئی۔

مزید پڑھیں