اسلام آباد میں مذہبی مارچ، انتظامیہ کی تیاریاں شروع

اسلام آباد میں  متوقع عظمت اہل بیت اور صحابہ مارچ کے حوالے سے انتظامیہ نے تیاریاں شروع کر لی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ نے عظمت اہل بیت اور صحابہ مارچ کے حوالے سے انتظامیہ نے ڈی چوک کو کینٹینرز لگا کر سیل کر دیا ہے جبکہ دیگر داخلی راستوں پر بھی کنٹینر پہنچا دئے گئے ہیں۔ عظمت اہل بیت اور صحابہ مارچ کل ہونا ہے مارچ میلوڈی چوک سے ڈی چوک تک کیا جائے گا۔

دوسری جانب تحریک لبیک کی قیادت نے بھی 17 ستمبر کو ناموس رسالت کیخلاف احتجاج کی کال دے رکھی ہے جس پر اسلام آباد کے داخلی راستے فیض آباد بیسٹ ویسٹرن ہوٹل کی طرف بھی کنٹینر پہنچا دئے گئےہیں۔

وفاقی حکومت کے احکامات پر اسلام آباد پولیس نے تحریک لبیک کو اسلام آباد میں داخل نہ ہونے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اسی فیصلے کے پیش نظر کنٹینرز پہنچائے گئے ہیں ۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment