پاکستان ریلوے کے لیے 6 ارب روپے کی گرانٹ جاری کرنے کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان ریلوے کو واجبات اور ملازمین کی پینشن ادائیگی کے لیے 6 ارب روپے کی گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں وزارت ریلوے کے لیے 6 ارب روپے کی گرانٹ منظور کرلی گئی جسے واجبات اور ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن پر خرچ کیا جائے گا۔

اجلاس میں  معذور افراد کی اسکیم کے تحت کاروں کی کسٹمز ڈیوٹی فری امپورٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی گئی۔ معذور افراد کے لیے آمدن کی ماہانہ حد 10 ہزار سے بڑھا کر 1 لاکھ کردی گئی جب کہ ایک لاکھ روپے ماہانہ کی حد کو دو لاکھ روپے کردیا گیا۔ معذور افراد کو کار درآمد کرنے کے لیے شناختی کارڈ اور این ٹی این فراہم کرنا ہوگا۔

اجلاس میں رولنگ سپیکٹرم اسٹریٹیحی 2020-23 جاری کرنے کی سمری منظور کر لی گئی جب کہ گندم درآمد کرنے کی سمری پر فیصلہ آئندہ اجلاس میں ہوگا۔ اجلاس میں سکل فار آل پروگرام کیلئے 16 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کر لی گئی جب کہ دینی مدارس کیلئے 9 کروڑ 62 لاکھ روپے اور این سی او سی کے لیے 21 کروڑ 96 لاکھ روپے کی گرانٹ منظور کرلی گئی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment