اسلام آباد میں عظمت صحابہ ریلی

متحدہ سنی کونسل کے زیراہتمام عظمت صحابہ ریلی نکالی گئی اور ڈی چوک پر جلسہ کیا گیا جس میں مختلف مذہبی رہنماؤں نے خطاب کیا

مزید پڑھیں

اسلام آباد ہائی کورٹ:مسنگ پرسن کیس میں مشیر داخلہ، سیکرٹری داخلہ اور آئی جی طلب

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں مسنگ پرسنز اور جرائم کے بڑھتے واقعات پر وزیراعظم کے مشیر داخلہ مرزا شہزاد اکبر، سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو 21 ستمبر کو طلب کر لیا ہے۔

مزید پڑھیں

آصف زرداری کا تین گاڑیوں کی ضبطگی روکنے کے لئے احتساب عدالت سے رجوع

سابق صدر آصف علی زرداری نے توشہ خانہ ریفرنس میں تین گاڑیوں کی ضبطگی روکنے کے لئے احتساب عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔
آصف علی زرداری نے نیب کو گاڑیاں قبضے میں لینے سے روکنے کی درخواست احتساب عدالت میں دائر کر دی۔ سابق صدر کی جانب سے گاڑیاں منجمند کرنے کے فیصلے پر بھی اعتراضات دائر کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں

ارطغرل غازی کے مرکزی کردار جاوید چیتن کا دورہ پاکستان

مشہور ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے مرکزی کردار جاوید چیتن اسلام آباد میں استنوبل کے آس پہنچے تو عوام خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ جاوید چیتن نے پاکستان سے ملنے والی محبت کا شکریہ ادا کیا اور کہا وہ قیمتی لمحے ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

مزید پڑھیں

آصف زرداری کے خلاف 3 کیسز میں درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پارک لین، منی لانڈرنگ اور ہریشن کمپنی ریفرنس خارج کرنے کی سابق صدر آصف علی زرداری کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

مزید پڑھیں

پی ٹی وی چیئرمین ارشد خان کی تعیناتی کالعدم قرار

اسلام آبادہائیکورٹ نے پی ٹی وی چیئرمین ارشد خان کی تعیناتی کالعدم قراردیدی، عدالت نے پی ٹی وی بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعیناتیاں بھی کالعدم قرار دے دی اور وفاقی حکومت کوقانون کے مطابق بورڈ آف ڈائریکٹرز کو تعینات کرنے کاحکم دیدیا۔

مزید پڑھیں

پاکستان کی اقوام متحدہ میں اہم کامیابی

ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی اقتصادی و سماجی کونسل کے 54 ممبران میں سے 52 ممبران نے پاکستان کے حق میں ووٹ دیا جس کے نتیجے میں پاکستان 96فیصد ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوا –

مزید پڑھیں

موجودہ حکومت نے کتنا قرضہ لیا، تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

موجودہ حکومت نے ملکی قرضوں میں چودہ ہزار ارب کا اضافہ کردیا۔ کرونا وائرس کے حوالے سے 3 ارب 55 کروڑ 21 لاکھ 10 ہزار ڈالرز کی بیرونی امداد ملی۔
وزارت خزانہ نے واجب الادا ملکی قرضوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردیں۔ مجموعی سرکاری قرضہ سال 2019 میں جی ڈی پی کا 81 عشاریہ ایک فیصد تھا۔

مزید پڑھیں

پمز ہسپتال میں نرس کے ساتھ مبینہ جنسی ہراسانی

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے بڑے ہسپتال پمز کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر اقبال درانی نے ف نامی چارج نرس کو مبینہ طور پر جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا ہے۔

مزید پڑھیں

سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس کی سماعت 22 ستمبر تک ملتوی

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس میں مزید دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 22 ستمبر تک ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں

تہرے قتل کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ایک ہفتے کی مہلت، سپریم کورٹ

تفصیلات کے مطابق سندھ کی تحصیل میہڑ میں تہرے قتل سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی۔درخواست گزار ام رباب چانڈیو نے عدالت کو بتایا کہ دو فرار ملزمان میں سے ایک کے سر کی قیمت نہیں رکھی گئی۔ پولیس برائے نام تفتیش کررہی ہے صرف پیپر ورک کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں

کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والے 22 تعلیمی ادارے بند

ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کے بعد تقریباً 7 ماہ بعد تعلیمی ادارے کھول دیے گئے ہیں لیکن حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ایس او پیز بھی جاری کی گئی ہیں اور ان پر عملدرآمد نہ ہونے پر سخت ایکشن لیا جارہا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنےپر 22 تعلیمی اداروں کو بند کردیا گیا۔

مزید پڑھیں