کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والے 22 تعلیمی ادارے بند


کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر ملک بھر میں 22 تعلیمی اداروں کو بند کردیا گیا۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کے بعد تقریباً 7 ماہ بعد تعلیمی ادارے کھول دیے گئے ہیں لیکن حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ایس او پیز بھی جاری کی گئی ہیں اور ان پر عملدرآمد نہ ہونے پر سخت ایکشن لیا جارہا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنےپر 22 تعلیمی اداروں کو بند کردیا گیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا میں 16، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک اور آزاد کشمیر میں 5 تعلیمی اداروں کو بند کیا گیا ہے

 

 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment