پمز ہسپتال میں نرس کے ساتھ مبینہ جنسی ہراسانی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بڑے ہسپتال پمز میں مبینہ جنسی ہراسانی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے بڑے ہسپتال پمز کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر اقبال درانی نے ف نامی چارج نرس کو مبینہ طور پر جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا ہے۔

مبینہ طور پر جنسی ہراسانی کا شکار ہونے والی نرس نے ذرائع کو بتایا کہ اس نے واقعے کی اطلاع ہسپتال انتظامیہ کو دی مگر ہسپتال انتظامیہ اسے خاطر خواہ انصاف دینے میں ناکام رہی ہے۔

دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انچارج نرس کے ساتھ پیش آنے والے مبینہ جنسی ہراسانی کے واقعہ کی اطلاع کے بعد ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو کہ حقائق کی نشاندہی کرے گی، ان حقائق کی روشنی میں ہی صحیح فیصلہ کیا جائے گا۔

مبینہ طور پر جنسی ہراسانی کا شکار نرس نے ذرائع کو بتایا کہ مجرم ڈاکٹر اقبال درانی کو جب تک اپنے عہدے سے ہٹایا نہ جائے گا تب تک تشکیل دی جانے والی کمیٹی سے انصاف سے کوئی توقع نہیں ہے، کیوں کہ ڈاکٹر اقبال درانی کمیٹی پر اثر انداز ہو رہا ہے۔

مبینہ ہراسانی کے واقعہ کی ایف آئی آر بھی قریبی تھانے میں درج کرا دی گئی ہے، جس کے بعد مقامی پولیس بھی اس کیس کی تحقیقات کرے گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment