موجودہ حکومت نے کتنا قرضہ لیا، تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

موجودہ حکومت نے ملکی قرضوں میں چودہ ہزار ارب کا اضافہ کردیا۔ کرونا وائرس کے حوالے سے 3 ارب 55 کروڑ 21 لاکھ 10 ہزار ڈالرز کی بیرونی امداد ملی۔

وزارت خزانہ نے واجب الادا ملکی قرضوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردیں۔ مجموعی سرکاری قرضہ سال 2019 میں جی ڈی پی کا 81 عشاریہ ایک فیصد تھا۔

رواں سال اضافے کے بعد مجموعی قرضہ 87 اعشاریہ 2 فیصد تک پہنچ گیا۔2019 میں مجموعی قرضہ جی ڈی پی کے 105 عشاریہ 9 فیصد تک رہا جو رواں سال جی ڈی پی کے 106 عشاریہ 8 فیصد تک پہنچ گیا۔وزارت اقتصادی امور ڈویژن نے کرونا وائرس کے حوالے سے ملنے والی غیر ملکی امداد کا تحریری جواب قومی اسمبلی میں جمع کروایا۔

عالمی بینک نےمختلف منصوبوں کے لئے 39 کروڑ ڈالرز دیئے۔بجٹ سپورٹ کے لیے آئی ایم ایف نے ایک ارب 38 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز دئے. ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے 50 کروڑ ڈالرز دیئے۔اے ڈی پی، جاپان ، چین ، امریکہ ، برطانیہ ، کینیڈا اور جنوبی کوریا نے 9 کروڑ 91 لاکھ 10 ہزار ڈالرز دیئے۔ پاکستان کو اب تک 2 ارب 94 کروڑ 32 لاکھ ڈالرز کی امداد مل چکی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment