پاکستان کی اقوام متحدہ میں اہم کامیابی

پاکستان نے اقوام متحدہ کی کمیٹی برائے پروگرام و کوآرڈینیشن کا الیکشن جیت لیا۔

ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی اقتصادی و سماجی کونسل کے 54 ممبران میں سے 52 ممبران نے پاکستان کے حق میں ووٹ دیا جس کے نتیجے میں پاکستان 96فیصد ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوا – 

زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ پاکستان کا پروگرام و کوآرڈینیشن کمیٹی میں بار دگر انتخاب ،پاکستان کی اقوام متحدہ میں دیر پا ترقی کے لئے متعین اہداف (SGD, s) کے حصول کیلئے دی جانے والی خدمات کا ثمر ہے  

ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ کمیٹی برائے پروگرام و کوآرڈینیشن ،دراصل اقوام متحدہ کی اقتصادی و سماجی کونسل کا اہم ترین جزو تصور ہوتی ہے اور یہ کمیٹی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے لیئے بھی پروگرامنگ و کوآرڈینیشن کے امور سرانجام دیتی ہے علاوہ ازیں یہ کمیٹی اقوام متحدہ کے مختلف پروگراموں کا جائزہ لینے کے بعد اپنی سفارشات سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو بھجوانے کا کام بھی سرانجام دیتی ہے 

انکا کہنا تھا کہ پاکستان جونتیس رکنی کمیٹی کا 1973 سے ممبر ہے اور دوبارہ انتخاب کے بعد دوہزار اکیس سے دوہزار تٸیس (2023)تک ممبر رہے۔

ترجمان وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم پر امید ہیں کہ سی پی سی میں دوبارہ انتخاب کے بعد پاکستان بین الاقوامی برادری کے شانہ بشانہ معاشی اور سماجی شعبوں میں اقوام متحدہ کے چارٹر کی روشنی میں خدمات جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی کونسل برائے اقتصادی و سماجی امور (ECOSOC) کی صدارت کا منصب بھی پاکستان کے پاس ہے  

 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment