آصف زرداری کا تین گاڑیوں کی ضبطگی روکنے کے لئے احتساب عدالت سے رجوع

سابق صدر آصف علی زرداری نے توشہ خانہ ریفرنس میں تین گاڑیوں کی ضبطگی روکنے کے لئے احتساب عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔
آصف علی زرداری نے نیب کو گاڑیاں قبضے میں لینے سے روکنے کی درخواست احتساب عدالت میں دائر کر دی۔ سابق صدر کی جانب سے گاڑیاں منجمند کرنے کے فیصلے پر بھی اعتراضات دائر کر دیا گیا۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا کہ گاڑیاں منجمند کرنے کا فیصلہ غیر قانونی ہے، درخواست پر فیصلے تک نیب کو گاڑیاں ضبط کرنے کی کارروائی سے بھی روکا جائے۔
احتساب عدالت نے آصف زرداری کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کر کے 24 ستمبر کو جواب طلب کر لیا ہے، احتساب عدالت نے سترہ اگست کو گاڑیاں منجمند کرنے کے نیب کے فیصلے کی توثیق کی تھی۔ ستائیس اگست کو نیب نے زردای کو خط لکھ کر گاڑیاں حوالے کرنے کا کہا تھا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment