اسلام آباد میں عظمت صحابہ ریلی

متحدہ سنی کونسل کے زیراہتمام عظمت صحابہ ریلی نکالی گئی اور ڈی چوک پر جلسہ کیا گیا جس میں مختلف مذہبی رہنماؤں نے خطاب کیا۔

متحدہ سنی کونسل کے زیراہتمام اسلام آباد میں جناح ایونیو پر عظمت صحابہ اہل بیت ریلی نکالی گئی اور ڈی چوک میں جمع ہوکر جلسہ کیا گیا۔ جس میں بڑی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔ کانفرنس کے پیش نظر ریڈ ژون کو جانے والے راستے کنٹینر لگا کر بند کر دیئے گئے تھے جبکہ سیکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے تھے۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد احمد لدھیانوی نے کہا صحابہ اور اہل بیت کی توہین قابل قبول نہیں۔ توہین صحابہ و اہلبیت کرنے والوں کے خلاف قانون سازی کی جائے۔ جلسے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخواء سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا آج دنیا کے کونے کونے میں اسلام ہے تو صحابہ کرام کی محنت کا نتیجہ ہے۔ صحابہ کرام کی شان ہمارے لئیے سرخ لکیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو اس لکیر کو ہاتھ لگائے گا وہ ناقابل برداشت ہوگا مغربی دنیا کا ہدف ہے عالم اسلام میں ناموس رسالت شان صحابہ اور قرآن پاک کے خلاف کوشش کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مغرب کی غلامی کیلئے پارلیمنٹ کو پاؤں تلے روندا گیا ہے اب اسلام آباد کے عوام مدرسے مساجد سکول اور ہسپتال کیلئے جائیداد وقف نہیں کرسکتے چودہ سو سال سے لوگ اپنی جائیدادیں مساجد کووقف کرتے آئے ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Comment