اسلام آباد میں رضا حسین نقوی قتل واقعہ ، آئی جی نے نوٹس لے لیا

اسلام آباد، تھانہ کورال کے علاقہ میں سید رضا حسین نقوی کے قتل کے معاملہ پر آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے نوٹس لے لیا۔ 

تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے سید رضا حسین نقوی کے قتل میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کر تے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید کی سربراہی میں دو تفتیش ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

پولیس ترجمان کے مطابق دونوں ٹیمیں ایس ایس پی سی ٹی ڈی ڈاکٹر سید مصطفی تنویر اور ایس پی رورل زون فاروق امجد بٹر کی نگرانی میں تشکیل دی گئی ہیں۔

ترجمان اسلام آباد پولیس نے مزید بتایا کہ تفتیش ٹیمیں سرزد وقوعہ کے تمام پہلوؤں پر تحقیقات کریں گئیں۔ملزمان کی جلد گرفتاری کے لیے تمام تر وسائل بروئےکار لائیں گے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment