ملک بھر میں تعلیمی سرگرمیاں بحال،احتیاطی تدابیر کی خلاف وزریاں بھی جاری


ملک بھر میں تعلیمی سرگرمیاں بحال کر دی گئی ہیں تاہم احتیاطی تدابیر کی خلاف وزریاں جاری ہیں۔ گزشتہ ایک روز میں ملک بھر میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 13تعلیمی ادارے بند کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق تعلیمی اداروں میں صحت کی گائیڈ لائنز پرعملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اعداد شمارجاری کیے۔ گزشتہ ایک روز میں مزید 13 تعلیمی اداروں کوبند کیا گیا۔ این سی او سی کے مطابق تعلیمی ادارے ایس او پیز پرعمل نہ کرنے پر بند کئے گئے ،سب سے زیادہ خیبرپختونخوا میں10 تعلیمی ادارے بند کیے گئے جبکہ سندھ میں تین تعلیمی اداروں کوسیل کیا گیا۔ اسکول کھلنے کے بعد پہلے روز 22 اسکول بند کیے گئے۔

این سی او سی کے گزشتہ روز کے اعلامیہ کے مطابق بھی کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر22 تعلیمی ادارے سیل کیے گئے جس میں خیبرپختونخوا کے 16، آزاد کشمیرکے 5 اور اسلام آباد کا ایک ادارہ شامل تھا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment