عمران خان 25 ستمبر کو اقوام متحدہ میں کشمیر پر بات کریں گے، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ریکوڈک کے معاملے میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کورونا کی وجہ سے جب معیشت دباؤ میں ہے ان حالات میں یہ پاکستان کے لیے بڑاریلیف ہے، وزیراعظم عمران خان 25 تاریخ کو جنرل اسمبلی کےاجلاس میں اپنے خطاب کے دوران مسئلہ کشمیر پربات کریں گے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا کشمیر میں بھارتی حکمت عملی مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ حکمت عملی ناکام ہونےکی آوازیں ہندوستان کے اندر سےاٹھ رہی ہیں،کشمیر میں پاکستان زندہ باد کے نعرےلگتے ہیں۔ یہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں نے بھارت کے یکطرفہ فیصلوں کوقبول نہیں کیا۔

وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا آج عالمی فورمز پر مسئلہ کشمیرکو زیر بحث لایا جا رہا ہے۔وزیراعظم عمران خان 25 تاریخ کو جنرل اسمبلی کےاجلاس میں اپنے خطاب کے دوران مسئلہ کشمیر پربات کریں گے۔مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ نےکیسے نظر انداز کیا اس پربات ہو گی۔

وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں مزید کہا چین ہمارا دوست ہے،مشکل وقت میں چین نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیاہے۔ سعودی عرب کے ساتھ ہمارے بہت گہرے تاریخی تعلقات ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ اللہ کا کرم ہےکہ کورونا کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔ وزیر اعظم کی سربراہی میں این سی او سی سمیت ہمارے تمام متعلقہ اداروں نے کورونا وبا کے حوالے سے کامیابی حاصل کی ہے۔ ہم نے تعلیمی ادارے کھول دیے ہیں وہاں بھی ہمیں ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہو گا ،طبی ماہرین بار بار اس خدشے کا اظہار کر رہے ہیں کہ موسم سرما میں کورونا کی دوسری لہر آسکتی ہے،ہمیں احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے رہنا ہوگا تاکہ ہم غفلت کے مرتکب نہ ہوں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment