سندھ تہرے قتل کیس، سپریم کورٹ کا کل کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری

سندھ کی تحصیل میہڑ میں تہرے قتل سے متعلق ام رباب چانڈیو کی درخواست کے معاملے پر سپریم کورٹ نے کل کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔

عدالت نے تحریری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ پولیس ملزمان کے اثر و رسوخ یا جان بوجھ کر گرفتاری میں غفلت برت رہی ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے گزشتہ تین ماہ کی پولیس کارگردگی رپورٹ پیش کی جائے۔ مفرور ملزمان کے سر کی قیمت مقرر کرنے سے متعلق آگاہ کیا جائے۔

 عدالت نے آئندہ سماعت پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو طلب کر لیا.آئی جی سندھ، آئی جی بلوچستان، ڈی آئی جی حیدر آباد اور چیف سیکرٹری سندھ کو بھی نوٹسز جاری کر دیے گئے۔کیس کی مزید سماعت 24 ستمبر کو ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment